موجودہ حکومت ٹیکس سسٹم کو فعال  بنا رہی ہے، عشرت حسین 

    موجودہ حکومت ٹیکس سسٹم کو فعال  بنا رہی ہے، عشرت حسین 

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں غلط پالیسیوں اور معیشت کی جانب عدم توجہی سے پاکستان میں غربت، مہنگائی اور بے روز گاری بڑھی اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ موجودہ حکومت معیشت دستاویزی کر کے ٹیکس سسٹم کو فعال بنا رہی ہے۔ عشرت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بننے کے بعد 4 دہائیوں تک ترقی ہوئی۔ سرمایہ کاری اور انڈسٹری کو پہلی 4دہائیوں میں فروغ ملا اور اس وفت پاکستان کااکنامک گروتھ ریٹ6 فیصد سے زیادہ تھا لیکن بعد میں اداروں میں اصلاحات نہ ہونے سے کارکردگی کم ہوئی ہے۔ 

عشرت حسین 

مزید : صفحہ آخر