اٹلی سے آنے والانوجوان شادی کے دو دن بعد قتل
سید وجاہت بخاری (میلان اٹلی )اٹلی سے آنے والے نوجوان کو شادی کے دو دن بعد باپ سمیت قتل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کاشف کی دو روز پہلے شادی ہوئی تھی۔کاشف کے بارے میں بتایا جاتا ہے کے وہ کچھ روز پہلے ہی شادی کی غرض سے پاکستان آیا تھا اور اٹلی کا شہری تھا۔مقتول کا تعلق گکھڑ کے نواحی گاو¿ں سے تھا۔کاشف کے والد عنایت اعوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کاشف ہسپتال جاتے ہوے راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ گکھڑ مصروف تفتیش ہے۔