بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ،گرفتار ملزم یاسین ریکارڈ یافتہ کریمینل نکلا
قصور (آئی ا ین پی ) سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے، گرفتار ملزم یاسین ریکارڈ یافتہ کریمینل نکلا۔پولیس ذرائع کے مطابق پتوکی میں پانچ بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم نے چند سال پہلے اپنی چاچی کو قتل کیا تھا، یہی نہیں ملزم نے نے ڈنڈے مار کر اپنی بھابی کی ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں، دونوں خواتین نے زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم یاسین نے آج تک شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا، شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ملزم کا کریمینل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات ہیں، ملزم کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کردی گئیں ہیں، ملزم ضلع ننکانہ کا رہائشی ہےجو طویل عرصے پتوکی میں مقیم رہا ہے۔