دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، سیکیورٹی فورسز کے 7 بہادر جوان شہید

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ رات دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ہرنائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔دہشتگردوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار گلزار ، سپاہی فیصل ، عبدالرﺅف ، فقیر محمد ، جمال شامل ہیں ۔