ڈی آئی خان میں ڈاکو بے لگام، ڈکیتی کے دوران فائرنگ دو سگے بھائی جاں بحق

ڈی آئی خان میں ڈاکو بے لگام، ڈکیتی کے دوران فائرنگ دو سگے بھائی جاں بحق
ڈی آئی خان میں ڈاکو بے لگام، ڈکیتی کے دوران فائرنگ دو سگے بھائی جاں بحق
سورس:   File

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل کے علاقہ کلاچی میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کلاچی کی حدود گرہ محبت میں گزشتہ ایک گھر میں رات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کےنتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ملک سبحانی اور ملک رمضان کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -