بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق ، دو زخمی
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے سبب پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں دو خاندانوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ اشتعال میں آکر مزید کوئی فائرنگ کا واقعہ نہ ہوجائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔