سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے خیبرپختونخوا حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء ملک رفیق رجوانہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت پر خیبر پختو ن خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا ءکرنے کے اقدامات پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے اس عمل کو بلدیاتی انتخابات سے فرار قرار دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق سابق گورنر پنجاب نےکہاکہ تحریک انصاف اپنی ہی حکومت میں خیبرپختونخوامیں ہونےوالےبلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلےمیں تاریخی شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے مالا کنڈ ڈویژن اور دوسرے شمالی علاقہ جات میں برف باری اور سخت موسم کا بہانہ بناکر پولنگ کا التواءچاہتی ہے،حکومت کا یہ عمل شرعی،قانونی اور اخلاقی طور پر انتہائی غلط ہے،حکومت کایہ عمل جمہوری روایات کے تسلسل کو نقصان پہنچائے گا کیونکہ مذکورہ علاقوں میں ہمیشہ سے برف باری اور سخت سردی کے باوجود پولنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو اس طرح کے غیر جمہوری حکومتی ہتھکنڈوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہےالیکشن کمیشن دوسرے مرحلے کی پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے طے شدہ پروگرام پر عمل در آمد کر یقینی بنائے،پہلےمرحلےمیں تحریک انصاف کی واضح شکست کوعوام کی طرف سےتحریک انصا ف کی حکومت پر عدم اعتمادہے ۔