ایئر پورٹ پر19 سالہ لڑکی کے کپڑوں کی تلاشی لی گئی تو زیر جامہ میں چھپائی ایسی چیز مل گئی کہ پولیس اہلکار ششدر رہ گئے ، یہ منشیات نہیں تھی 

ایئر پورٹ پر19 سالہ لڑکی کے کپڑوں کی تلاشی لی گئی تو زیر جامہ میں چھپائی ایسی ...
ایئر پورٹ پر19 سالہ لڑکی کے کپڑوں کی تلاشی لی گئی تو زیر جامہ میں چھپائی ایسی چیز مل گئی کہ پولیس اہلکار ششدر رہ گئے ، یہ منشیات نہیں تھی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کالی کٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں سونے کی سمگلنگ کیلئے نوجوان خوبرو لڑکیوں کا استعمال کیا جانے لگا، بھارتی شہر کالی کٹ کے ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران 19 سالہ لڑکی کے زیر جامہ سے بھاری قیمت کا سونا نکل آیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ضلع مالپ پورم کے پولیس چیف کو اطلاع موصول ہوئی کہ کاسرگوڈ کی رہائشی نوجوان لڑکی دبئی سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ سے کالی کٹ ایئر پورٹ پہنچی ہے جسے حراست میں لیا گیاہے ۔پولیس نے کئی گھنٹوں تک لڑکی سے پوچھ تاچھ کی لیکن لڑکی پرُ اعتماد انداز میں جوابات دیتی رہی جبکہ اس کے سامان کی تلاشی بھی لی گئی لیکن کچھ برآمد نہیں ہوا ، لڑکی اپنے موقف پر قائم رہی کہ وہ سونا سمگل نہیں کر رہی ، تمام حربے اپنانے کے بعد بھی جب سیکیورٹی اہلکاروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو لڑکی کی جسمانی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا ، جس دوران پولیس کو لڑکی کے زیر جامہ میں انتہائی مہارت کے چھپائے گئے سونے کے تین پیکٹس ملے جس کا وزن تقریبا دو کلو تھا اور قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے بنتی تھی ۔
پولیس کا کہناہے کہ لڑکی چھ دن قبل دبئی کے دورہ پر گئی تھی اور اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک انٹرویو کیلئے دبئی جارہی ہے ، اس لڑکی نے 60 ہزار روپے کے عوض سونا سمگل کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ، لڑکی نے بتایا کہ اس کے ایک دوست نے سمگلنگ ریکٹ سے واقفیت کروائی تھی جو کہ خود بھی یہی کام کر چکا تھا ۔لڑکی سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اس کے پیچھے ریکٹ کا پتا لگایا جا سکے ۔