سائفر کیس : استغاثہ کے گواہان پر جرح نہ ہو سکی ، ملزمان کی 6متفرق دراخوستیں دائر 

    سائفر کیس : استغاثہ کے گواہان پر جرح نہ ہو سکی ، ملزمان کی 6متفرق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(این این آئی)سائفر کیس میں استغاثہ کے گواہان پر جرح نہ ہو سکی،ملزمان نے چھ متفرق درخواستیں دائر کر دیں جبکہ ایف آئی اے پراسکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا ہے کہ اب تک چالیس متفرق درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں ،وکلاءصفائی ٹرائل کو روکنا چاہتے ہیں۔سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت ملزمان کے وکلاءکی جانب سے 6 متفرق درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر تمام متفرق درخواستیں نمٹا دیں۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اپنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے ،عدالت نے کیس کی سماعت (آج) بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے پراسکیوٹر ذوالفقار عباس نے کہا کہ وکلاءصفائی ٹرائل روکنا چاہتے ہیں اسلئے مختلف بہانوں سے سماعت ملتوی کراتے ہیں،وکیل شاہ خاور نے کہاکہ وکلاءصفائی نے گواہان پر جرح کرنا تھی تاہم انھوں نے درخواستیں دائر کر دیں۔سابق پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ سابق چیئرمین نے پیغام دیا کہ یہ سازش ووٹرز کے خلاف ہوئی تھی حکومت گرانے کا مطلب ہے کہ ووٹرز کے خلاف سازش کی گئی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نے کہا کہ ا_± ن کے بھائی نے کبھی اپنے الفاظ تبدیل نہیں کیے اورہمیشہ ایک بات کی اور موقف پر قائم رہے۔

سائفر کیس

مزید :

صفحہ آخر -