سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین کی  2 مقدمات میں ضمانت منظور

  سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین کی  2 مقدمات میں ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی ) سلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )کے سربراہ منظور پشتین کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کی جانب سے منظور پشتین کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین کی 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) ) کے سربراہ منظور پشتین کو رواں ماہ چمن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

منظور پشتین

مزید :

صفحہ آخر -