پی ٹی آئی منصوبہ بندی کے تحت انتخابات کو متنازع بنارہی ہے ، جاوید لطیف 

پی ٹی آئی منصوبہ بندی کے تحت انتخابات کو متنازع بنارہی ہے ، جاوید لطیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس الیکشن کو منصوبہ بندی کے تحت متنازع بنا رہی ہے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر نظر نہیں آتا کہ کسی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے فارن فنڈنگ کیس بروقت شروع ہوتا تو حقائق سامنے آ جاتے، ہم 9، 10مئی کو ایسے لےکر چل رہے ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، حکومت کا فرض ہے ریاست کے اندر ہونےوالی دہشتگردی کو سختی سے کچل دے یہاں عالم یہ ہے کہ اسے ایک بڑی جماعت کا سربراہ اور معصوم کہا جا رہا ہے کیا ذوالفقار علی بھٹو ایک بڑی جماعت کے سربراہ نہیں تھے کئی مظلوم وزراء اعظم کو زبردستی ہٹایا گیااسے تو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا پھر بھی معصوم ہے، کوئی ادارہ ہے جو کاغذات نامزدگی چھیننے کی تحقیقات کرے اگر کسی امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو ادارے تحقیقات کریںاحتساب کرنا ہے تو سب کےساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اسے ہائی جیکر بنا دیا گیا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔

جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -