سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کرگئے،اسلام آباد میںسپرد خاک

سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کرگئے،اسلام آباد میںسپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کرگئے۔ریاض کھوکر کے اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ شام 6 بجے اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی۔ریاض کھوکھر طویل عرصے سے بیمار تھے، وہ، چین، بھارت اور امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی رہے تھے۔سابق وفاقی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے ریاض کھوکھر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاض کھوکھر کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، ریاض کھوکھر ہمیشہ ترقی پسند پاکستان کے مضبوط حامی تھے۔شیری رہنما کا کہنا تھا کہ ریاض کھوکھر نے مشکل حالات میں کئی دیگر سفارتی عہدوں کے علاوہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔پی پی رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ریاض کھوکھر اپنا فکری سرمایہ تقسیم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔

ریاض کھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -