گاگا کی حج2024ءکا فلائٹ شیڈول دینے کی 2جنوری ڈیڈ لائن
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم (ریگولر) کی بکنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے سعودی ایوی ایشن گاگا نے حج2024ءکا فلائٹ شیڈول دینے کی ڈیڈ لائن 2جنوری 2024ءدے رکھی ہے اب تک وزارت مذہبی امور اور ایئر لائنز کے درمیان حج2024ءکے کرایہ کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے اس کی بنیادی وجہ پی آئی اے کی ہٹ دھرمی بتائی جا رہی ہے جو حج2024ءکا حج کرایہ تین لاکھ لینے سے بضد ہے دیگر ایئر لائنز نے لچک دکھاتے ہوئے ڈھائی لاکھ کرایہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔وزارت حاجیوں کو ریلیف دینے کےلئے کم از کم کرایہ طے کرنا چاہتی ہے شارٹ حج کےلئے75 ہزار روپے مزید دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا ہے۔بتایا گیا اگر پی آئی اے کرایہ کم نہ کرنے پر تیار ہوئی تو وزارت دیگر ایئر لائنز سے معاملات فائنل کرے گی۔
کرایہ