شفاف الیکشن ہوئے تو جیت ہماری ہوگی، جمشید خان دستی 

شفاف الیکشن ہوئے تو جیت ہماری ہوگی، جمشید خان دستی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( نیوزرپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے شفاف اور صاف الیکشن ہوئے تو جیت ہماری ہوگی خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں عدلیہ کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے میرے ساتھ ظلم و زیا(بقیہ نمبر2صفحہ7پر )

دتی کی ان سب کو معاف کرتا ہوں یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے الیکشن میں کامیاب ہو کر اداروں کی مزید بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے این اے 175/ 176 کی نشست پر الیکشن میں کھڑا ہوں پہلے بھی حلقہ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اب بھی عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تو ان کی خدمت کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں دو روزہ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر معروف قانون دان عامر بھٹہ ایڈوکیٹ ۔رانا امجد ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ تھانہ مظفرگڑھ صدر میں مجھے ایک کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا جس کی لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے مجھے دو روزہ حفاظتی ضمانت دی اور احکامات جاری کیے کہ مجھ پر کوئی اور کیس نہیں ہے میں مزدور ورکر ہوں اور میں نے ہمیشہ مظلوم کی داد رسی کی اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہماری سیاسی جدوجہد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہے ساڑھے اٹھ ماہ میں مجھ پر جتنی بھی زیادتی و نا انصافی ہوئی سب کو معاف کرتا ہوں پورا وسیب جانتا ہے کہ مجھے بلا وجہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مسائل میں گھرا ہوا ہے عوام حق و سچ کا ساتھ دیں تاکہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالا جائے انشااللہ عمران خان بھی جلد رہا ہوں گے ہمارا مخالف چور راستے سے اقتدار میں انے کے راستے ڈھونڈ رہا ہے لیکن الیکشن میں ہم بڑی کامیابی حاصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی شناخت بہت ضروری ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے اور اسے اپنے حق سے محروم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مشکل وقت میں مدد کی ان کے شکر گزار ہیں کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتخابی مہم چلانے کے لیے باہر نکلیں میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے لیے جا رہا ہوں اور حلقہ کی عوام سے امید رکھتا ہوں کہ وہ عام انتخابات میں ہمیں اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کریں گے۔تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی دو دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے حفاظتی ضمانت منظور کی جمشید دستی مظفرگڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں قائم ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔جمشید دستی اپنے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ پیش ہوئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونے پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا۔ضمانت کے بعد حلقہ میں جا کر الیکشن مہم چلاوں گا ۔