ڈسٹرکٹ کورٹس میں سرما تعطیلات شروع، صرف ارجنٹ کیسوں کی سماعت
ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روز عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز نے فرائض سر انجام دیے۔ ہائیکورٹ می تین ججز صاحبان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے۔ چھٹیوں کے(بقیہ نمبر12صفحہ7پر )
پہلے ہفتے میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،جسٹس عابد حسین چھٹہ اور جسٹس علی ضیا باجوہ ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کرینگے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ڈیوٹی مجسٹریٹ اور سول ججز فرائض سر انجام دیں گے ، ہائیکورٹ میں پندرہ روزہ جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی گئی ہیں ، چھٹیوں کے دوران صرف ارجنٹ کیسز کی شنوائی ہوگی۔