بےنظیر بھٹو کی برسی، پیپلز پارٹی کا بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل
ملتان،کوٹ ادو(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان شہیدچیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسے کی تیاریاں کر رہی ہے جس میں بڑے سیاسی قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا،بے نظیر بھٹو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو وطن لوٹیں،انہیں پہلے کراچی میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تاہم ناکامی کے بعد انہیں(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
2ماہ بعد راولپنڈی میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا،وطن واپسی پر سابق وزیراعظم کا عوام کے جم غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا،بینظیر بھٹو کا قافلہ کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز تک پہنچا تو یکے بعد دیگرے2بم دھماکوں نے خوشیاں غم میں تبدیل کر دیں،بے نظیر بھٹو تو اس افسوسناک واقعہ میں محفوظ رہیں البتہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد اس واقعے میں جان کی بازی ہار گئے،سانحہ کارساز کے باوجود بے نظیر بھٹو اپنے مشن سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں،سال 2008 کے عام انتخابات کے حوالے سے27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہی تھیں کہ پہلے ان پر فائرنگ کی گئی اوربعد میں خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں بے وہ شہید ہو گئیں،آج بےنظیر بھٹو کی شہادت کو 16برس گزرچکے ہیں تاہم اس سازش کے پیچھےمحرکات کیا تھے یہ معاملہ حل نہیں ہوسکا