کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنا ہو گا،سیمی رضوی

Dec 27, 2023

   اسلام آباد (این این آئی)اتھلیٹکس کی خواتین کوچ سیمی رضوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں جاری مردوں اور خواتین کے تربیتی کیمپ کے دوران کیا۔ اس موقع ہیڈ کوچ چوہدری اصغر گل دگر، رفیق احمد قاضی تنویر حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم نے عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ثابت کردیا۔

 کہ ملک میں اتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔

مزیدخبریں