فلسطین کا دوریاستی حل کسی طور قابل قبول نہیں،علماء

 فلسطین کا دوریاستی حل کسی طور قابل قبول نہیں،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کا دوریاستی حل کسی طور قابل قبول نہیں، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ اور اسرائیلی غاصبانہ قبضے کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے، مسلم حکمران فلسطین کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

، فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیاکاسب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے پوری دنیامیں مسلمانوں پر دہشتگردی کابازارگرم کیاہواہے، مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ مسلم امہ کی ترجمانی کرتے ہوئے اسرائیل کو للکاریں اور اسرائیل کو فلسطین کی سرزمین سے بے دخل کروانے کے لئے اپنے اثرورسوخ استعمال کریں۔ #/s#