پل براراں، عمارت گرنے سے33سالہ مزدور جاں بحق
ملتان، کوٹ ادو(وقائع نگار، تحصیل رپورٹر) پرانے گھر پر دوران کام بلڈنگ گرنے سے 33 سالہ مزدور ملے تلے دبے کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملی کہ پل براراں کے قریب ایک مزدور پرانے گھر کی سیڑھیاں توڑ رہا تھا کہ اچانک سیڑھیاں اس کے(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
اوپر گری اور سیڑھیوں گرنے سے نیچے دب گیا اور موقع پرجابحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پہ پہنچ کر آپریشن کر کے سیڑھیوں تلے دبے شخص کو نکال لیا اور ڈیڈ باڈی کو پولیس کی موجودگی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیادوسری جانب پولیس کے مطابق مرنے والے مزدور کی شناخت 33 سالہ محمد یوسف والد محمد وزیر سکنہ شجاع اباد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثاکے حوالے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوٹ ادو کے نواحی علاقہ چوک سرور شہیدکے علاقہ میں دھندکے باعث جگنوپمپ کے قریب وین اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا،تصادم کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نےزخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعدٹی ایچ کیوہسپتال سرورشہیدمنتقل کردیا گیا،حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے سبب پیش ایا،تھانہ سٹی سرورشہیدپولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی کا آعازکردیا۔