بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی ایک بہادر خاتون لیڈر تھیں،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی ایک بہادر خاتون لیڈر تھیں وہ جدوجہد کرنے والوں کے لیے ایک رول ماڈل تھیں ان کا نام رہتی دنیا تک سنہرے حروف میں لکھا جائیگا پیپلز پارٹی پسے ہوے طبقات کی جماعت ہے۔
اور وہ پیپلز پارٹی ہے باقی جماعتیں تو اشرافیہ کی نمایندگی کرتی ہیں مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں محنت کشوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی جماعت کا ورکر ہوں۔