سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈورکس ڈیپارٹمنٹ ساﺅتھ پنجاب کا روڈ بحالی مرمت کا معائنہ، سٹاف کو ہدایات
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب جواد اکرم کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (ایڈمن) جنوبی پنجاب سید وسیم حسن نے رحیم یار خان نورے والی ریلوے کراسنگ سے صادق آباد تک پختہ سڑک کی مرمت و(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
بحالی کے کاموں کا موقع پر جاکر معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او ہائی ویز رحیم یار خان نے پراجیکٹ کی تفصیلات کے بارے بریف کرتے بتایا کہ 19.73 کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت و بحالی کے کام مکمل کیے جا رہے ہیں۔اس سکیم کا تخمینہ لاگت 955 ملین روپے سے زائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (ایڈمن) جنوبی پنجاب سید وسیم حسن نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقرر کیے گئے وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کو امد و رفت میں آسانی ہو۔