اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے آفس میں قائد اعظم کی سالگرہ پر تقریب

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے آفس میں قائد اعظم کی سالگرہ پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میمونہ گل فرید نے اپنے آفس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا مختصر مگر پروقار تقریب میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن سید کاشف حسین شاہ ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ٹو محترمہ سمیہ مستنصر سمیت دیگر ا افسران اور آفیشلز موجود تھے اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے افس میں قائد اعظم کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر افسران اور ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے افکار ہمارے لیے مشل راہ ہیں ان پر عمل کر کے ہم پاکستان کو ترقی کی طرف لے جا سکتے ہیں