ماچھیوال، مبینہ مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تفتیش شروع

  ماچھیوال، مبینہ مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) تھانہ ماچھیوال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا خطرناک ڈاکوعارف والا کا صدف ضیااللہ ولد جان محمد سکنہ چک نمبر 68 ای بی ۔عارف والا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ زخمی ہونے والا ملزم صدف ضیا ڈکیتی، رابری، اقدام قتل سمیت 18 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا ۔ زخمی ہونے والے ملزم صدف ضیا نے پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی اشرف تارڈ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔ ملزم تھانہ ماچھیوال، صدر عارف والا، رنگ شاہ، صدر چیچہ وطنی، ڈیرہ رحیم، ہڑپہ، اور رنگ شاہ کے تھانہ جات میں ریکارڈ یا(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

فتہ تھا۔ زخمی ہونے والا ملزم صدف ضیا ایکٹو کریمنل اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ملزم دوران واردات شہریوں اور پولیس پر فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہ کرتا تھا ۔ ملزم کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا ۔پل چک نمبر 557 ای بی کے قریب ملزم کے 2 کس نامعلوم ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سےچھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزمان صدف ضیا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔۔ ایس ایچ او ماچھیوال عرفان اشرف نے زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمی ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے تحرک جاری