لاہور (پ ر)امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری بندکرے۔ گیس کے کم پریشر اور بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح مثاترہوکررہ گئی ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بھر کم بلوں نے لوگوں کو معاشی بدحال کرکے رکھ دیا ہے جبکہ عوام بے تحاشہ یوٹیلیٹی بلز دینے کے باوجود مہنگی بجلی اور گیس کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔حکمران طبقہ قوم کو جواب دے کہ عام آدمی یوٹیلیٹی بلز ادا کرے یا اپنے اہلخانہ کیلئے دووقت کی روٹی کو پورا کرے۔
پہلے ہی مزدور کام نہ ملنے پر بیروزگار پھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں پی پی 147 میں ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین میں میڈیا کے نمائندگان سے شہریوں کے موجودہ بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء_ الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عوام8فروری کے انتخابات میں نااہل اور غیروں کے آلہ کار ٹولے کو مسترد کرکے اہل،مخلص اور دیانتدار قیادت کو کامیاب کرے تاکہ ملک ترقی کیساتھ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ صرف جماعت اسلامی نے ملک و قوم کی ترقی اورخوشحال کا منشور پیش کیا ہے جو محض الفاظی و کتابی باتیں اور دعوے نہیں بلکہ قوم نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔