حاملہ خاتون کو قتل کرنیکا انکشاف، لاش قبرستان سے برآمد

Dec 27, 2023

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)تعلقات کے الزام میں دو بچوں کی ماں حاملہ خاتون کو سفاکی سے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش قبرستان کے قریب سے برآمد،جسم کے نازک اعضائ،گلہ اور جسم کے دیگر حصوں پرتشدداور زخموں کے نشانات،(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

سسرالیوں نے خاتون کی گمشدگی کے ایک گھنٹہ بعد لاش قبرستان سے لاش ملنے کا ڈرامہ رچانے کے بعد خاموشی سے دفن کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ مسافر خانہ بہاولپور کے علاقہ واہی جان محمد میں زہرا نامی خاتون کی گذشتہ روز قریبی قبرستان سے ملنے والی نعش کو سسرالیوں کی جانب سے خاموشی کے ساتھ دفن کرنے بعدسنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ خاتون کو مبینہ ناجائز تعلقات کے الزام میں بے دردی کے ساتھ قتل کرنے بعد نعش قریبی قبرستان میں پھینک دی گئی اور پھر خاتون کے شوہر ہاشم نے اچانک خاتون کی گمشدگی کا شور مچادیا اورخاتون کے والدین کو بتاکراپنے سا تھیوں ارشد،اصغر،خادم،یاسین،نادر کے ہمراہ رات کی تاریکی میں تلاش کرتے ہوئے قبرستان پہنچ گئے جہاں خاتون کی برہنہ تشددزدہ نعش مل گئی لیکن وقوعہ کی اطلاع پولیس کو دینے کے بجائے خود ہی نعش اٹھاکر گھرلے آئے اور غسل دیکر دفن کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق غسل اور کفن دینے والی خواتین نے نام نہ ظاہر کرنے پر انکشاف کیا کہ مقتولہ خاتون کے نازک اعضائ، گلہ اورجسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات تھے۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کی والدہ اور بھائی نے اس حوالے سے قانونی کارروائی کی بات کی تو خاتون کے بااثر سسرالیوں نے انہیں دھمکا کر خاموش کردیا ہے۔مقتولہ خاتون دو بچوں کی ماں اور حاملہ تھی جس پر سہیل نامی شخص سے مبینہ ناجائز تعلقات کا الزام 

مزیدخبریں