توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل فرد جرم عائد ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
مقرر