رانا ثناء اللہ کے حلقے کا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

   رانا ثناء اللہ کے حلقے کا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء  اللہ کے حلقے کا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 100 سے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب کی جگہ ڈاکٹر مظہرعباس کو اے آر او کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

ریٹرننگ افسر تبدیل

مزید :

صفحہ اول -