کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نیب یا ایف آئی اے نہیں کرے گی،الیکشن کمیشن کی وضاحت 

        کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نیب یا ایف آئی اے نہیں کرے گی،الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آن لائن)  الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نیب یا ایف آئی اے نہیں کرے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن  پنجاب سے منسوب خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیب، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان کے مطابق  یہ خبر من گھڑت ہے اور کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔ترجمان  کے مطابق پنجاب الیکشن کمشنر  کے دفتر سے میڈیا کو بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کے حامل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ 

 وضاحت 

مزید :

صفحہ اول -