انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 20 پیسے پرآگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔