ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سکروٹنی کا عمل جاری ہے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاکہنا ہے کہ مشتاق غنی سفری ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے،مشتاق غنی نے پی کے 45سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے تھے۔
دوسری جانب پی کے 45سے مشتاق غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔