ایم کیو ایم کی نئی انتخابی حکمت عملی ، کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا ؟ جانیے

ایم کیو ایم کی نئی انتخابی حکمت عملی ، کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے ...
ایم کیو ایم کی نئی انتخابی حکمت عملی ، کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا ؟ جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم نے انتخابات2024کیلیے   نئی انتخابی حکمت عملی اپنائی ہے  ، قومی اسمبلی کی نشستوں کیلیے پرانے چہروں پر بھروسہ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر  حیران کن طور پر نوجوانوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 "جنگ " کے مطابق  سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے جن امیداروں کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں ،ان میں80 فیصدنوجوانوں کی اکثریت ہے، ان میں ڈاکٹر، انجینئر، ایم بی اے، آئی ٹی ماہر بھی شامل ہیں جو مختلف نجی اداروں میں ملازمت کررہے ہیں، خواتین کی نشستوں پر 10 فیصد خواتین کے کا غذات جمع کرائے گئے، جنرل نشست پر بھی خواتین امیداروں کو سامنے لایا گیا ہے۔خاتون رہنما آسیہ اسحاق نے جنرل نشست پراین اے232سے کاغذات جمع کئے ہیں۔