الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں تکنیکی خرابی دور، ژوب میں ای ایم ایس فعال ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں تکنیکی خرابی دور کردی گئی، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 2 ژوب میں ای ایم ایس فعال ہوگیا۔
ریٹرننگ افسر ژوب کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو ٹھیک کردیاہے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا تمام ای ایم ایس کمپیوٹرلاگ ان کے بعد مجاز افراد کے لئے قابل رسائی ہیں۔
خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر ژوب نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کی تھی۔