لائیوسٹاک سیکٹر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے

لائیوسٹاک سیکٹر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے



لاہور(کامرس رپورٹر)لائیوسٹاک سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ کمیونٹی لائیوسٹاک فارمنگ کے کامیاب ماڈل کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لےے جودپورضلع قصور میں ایک روزہ فارمرڈے کاانعقادکیاگیا جس میں پراونشل لائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ فورم کے ذیلی کمیونیکیشن ایکسٹینشن گروپ کے کنوینرسعیدمغل ،ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، سینئرصحافی اورتجزیہ نگارگوہرعلی، ڈاکٹرآصف ہمایوں ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر (اینیمل ہیلتھ)قصور، ڈاکٹرریاض احمدمیوسینئرویٹرنری آفیسرکھڈیاں، ڈاکٹرآفتاب احمدخان نمائندہ پنجاب لائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈکے علاوہ کثیرتعدادمیں ویٹرنری ڈاکٹرزاورویٹرنری اسسٹنٹس اورعلاقہ کے سینکڑوںمویشی پال حضرات نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی میڈیاکوریج کے لیے مختلف اخبارات اورسچ ٹی وی کی ٹیم نے شرکت کی۔ مویشی پال حضرات کو جدید خطوط اورسائنسی بنیادوں پرجانوروںکی افزائش بارے لیکچردیئے گئے۔

 ملک پروڈیوسنگ گروپ(MPG)جودپورجٹاںکے صدر حاجی محمدیوسف نے کمیونٹی لائیوسٹاک فارمنگ بارے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سات ممبران نے اپنی مددآپ کے تحت تین تین لاکھ روپے جمع کرکے مشترکہ 12ایکڑ زمین پر اس منصوبے کاآغاز کیاہے۔ اس فارم سے حاصل ہونے والی آمدن سے چھ سال تک جانوروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گااوربعدمیںہرممبرکے حصے میں 45سے50جانورآئیں گے۔ اس موقع پرڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اورسعیدمغل کنوینرنے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی لائیوسٹاک فارمنگ کی یہ ایک اچھی کاوش ہے جس کے تحت جودپورجٹاں میں لائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذریعے دیئے گئے ملک کولنگ ٹینکس کو استعمال میںلاکر فارمرزاپنے جانوروںکادودھ ٹھنڈاکرکے مناسب قیمت پرفروخت کررہے ہیںجس سے ان کی آمدن میں 10سے12روپے فی لٹراضافہ ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے کامیاب ماڈلز کو پنجاب بھرمیں فروغ دے کردودھ گوشت کی پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے۔

مزید : کامرس