عوام 30ستمبر سے قبل اعشاری سکے تبدیل کرلیں: سٹیٹ بینک

عوام 30ستمبر سے قبل اعشاری سکے تبدیل کرلیں: سٹیٹ بینک

کراچی (اکنامک رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشلمائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014ءتک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔عوام کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل/مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز/ بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ءسے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ءتک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس