ایس آراو115سے بنکوں پر اعتماد ختم ہوجائے گا:زکریاعثمان

ایس آراو115سے بنکوں پر اعتماد ختم ہوجائے گا:زکریاعثمان

کراچی (اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کا مر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زکر یا عثمان نے بذریعہ مراسلہ وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شر یف اور چیئر مین ایف بی آرکو SRO 115/1/2014 کی جانب تو جہ دلا تے ہو ئے کہا کہ مذ کو رہ ایس آر او سے ایسے تما م لو گ جو کہ اپنا پیسہ بنکو ں میں رکھتے ہیں ان کا بنکوں پر سے اعتماد ختم ہو جا ئے گا اور لو گ اپنا پیسہ بنکو ں سے نکا ل کر اپنے گھر وں پر یا دیگر مختلف قسم کے مسکات میں لگا دینگے ۔ اسطر ح حکومت کی ان کو ششو ں کو دھچکا لگے گا جنکے تحت حکو مت پو ری معیشت کی ڈاکیومنیٹشن کر نا چا ہتی ہے ۔ اس ایس آر او پر عملدرآمد کے بعد وہی نتا ئج سامنے آئینگے جو کہ 1992میں فا رن کر نسی اکا ﺅنٹس کو منجمد کر نے پر آئے ۔زکر یا عثمان نے مز ید کہا کہ مذکو رہ ایس آر او پر عملدرآمد کے بعد لو گ بنکو ں سے دور بھا گیں گے اور ملک میں بلیک اکنا می کو فروغ ملے گا لو گ اپنا پس اندازشدہ سر مایہ کو گو لڈ ، مختلف با نڈز اسکیموں اور کیش کی صورت میں رکھیں گے ۔ حکومت ایک طر ف تو بز نس دوستا نہ پا لیسیا ں بنا رہی ہے تاکہ ملک میں کا روبا ری سر گر میوں میں تیز ی آئے جو کہ دیکھنے میں بھی آرہی ہے کیو نکہ ملک میں بیر ونی سر مایہ کا ری میں اضافہ ہو ا ہے ۔ لیکن دو سر ی طر ف اس طر ح کے ایس آر اوکا اجرا اور اسپر عملدرآمد سے کا روبا ری سر گر میوں پر برا اثر پڑ یگا اور تجا رت وصنعت دو نوں بری طر ح متا ثر ہو نگی ۔ انہوںنے مزیدکہا کہ حکومت کو کو ئی اور طر یقہ یا راستہ اختیا ر کر نا چا ئیے

ان لو گو ں کی تلا ش کے لیے جو کہ این ٹی این ہولڈرز ہیں لیکن انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے بجا ئے اسکے کہ اس کام کے لیے بنکوں کو استعمال کیا جا ئے ۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں نوازشر یف اور ایف بی آر کے چیئر مین سے درخواست کی ہے کہ SRO 115/1/2014پر عملدرآمد اگلے بجٹ تک روک دیا جا ئے اور اس ایس آر او کو بز نس فر ینڈ لی بنا نے کے لیے ایف بی آر کو ایف پی سی سی آئی سے مشا ورت کر نی چا ئیے ۔

مزید : کامرس