بھارتی فوج تنازعہ کشمےر کے حل مےں اصل رکاوٹ ہے‘عمر فاروق

بھارتی فوج تنازعہ کشمےر کے حل مےں اصل رکاوٹ ہے‘عمر فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر (کے پی آئی)کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن مےر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوج کو تنازعہ کشمےر کے حل مےں اصل رکاوٹ قرار دےتے ہوئے خبردار کےا کہ اگر ماردھاڑ اور گرفتارےوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کوئی نےا محاذ کھل سکتا ہے حرےت ( ع ) کے چےئرمےن نے کہا کہ مسئلہ کشمےر کے حتمی اور با معنی حل کے لےے حرےت کانفرنس ( ع ) ہمےشہ سنجےدہ تھی اور اس حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمےر کے حل کے حوالے سے ےہ لازمی ہے کہ بھارت اور پاکستان جب تک نہ اےک دوسرے کے قرےب آئے گے اور دونوں ممالک کے درمےان اعتماد بحال نہےں ہو گا تب تک ظاہر سی بات ہے کہ ہمارے تنازعہ کا حل نہےں نکل آ سکتا ہے ان کا مزےد کہنا تھا کہ حرےت کانفرنس نے ہمےشہ اس بات کو محسوس کےا ہے کہ کشمےر کے مسئلے کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کے درمےان بات چےت کا طرےقہ کار اےسا مضبوط اور بلا خلل ہونا چاہےے تاکہ وہ مسئلہ کشمےر کے حتمی حل کے حوالے سے آگے بڑھ سکے لےکن اس مےں دو پہلو ہےں اےک ےہ کہ بھارت اور پاکستان مختلف معاملات جن مےں اعتماد سازی ، اےل او سی ، تجارت اور آر پار لوگوں کا ملنا جلنا وغےرہ شامل ہے پر بات کرےں اور ےہ طرےقہ کار چلنا چاہےے جبکہ دوسرا اہم اسکا پہلو ےہ ہے کہ مسئلہ کشمےر کا سےاسی حل کےا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں مےں جو تعطل رہا ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے مےر واعظ نے کہاکہ ہم چاہتے ہےں کہ بھارت اور پاکستان کے درمےان وزراءاعظم سطح پر، خارجہ سطح پر اور سےکرٹری لےول پر بات چےت ہونی چاہےے اور کشمےر سمےت جو دےگر معاملات ہےں ان پر بھی بات کرےں۔
 لےکن بد قسمتی ےہ رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمےان تعلقات کا پےمانہ اےک قدم آگے اور دو قدم پےچھے جےسی بات رہی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -