سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل پر ہزاروں افراد روزا نہ آٹھ گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ، رپو رٹ

سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل پر ہزاروں افراد روزا نہ آٹھ گھنٹے تک ...

 ریا ض(آن لائن)سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل پر ہزاروں افراد روزا نہ آٹھ گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق بحرین کو سعودی عرب سے ملانے والے 26 کلومیٹر طویل پل پر ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گاڑیوں کی طویل قطاریں رات تک لگی رہتی ہیں اور حکام نے تسلیم کیا کہ یہ معاملہ جلد حل ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ دونوں ممالک کی سرحد پر کسٹم اہلکاروں کی تعداد ناکافی ہے جبکہ ہزاروں افراد روزانہ یہاں سے گزرتے ہیں۔ٹریفک جام کے معاملے پر محکمہ پاسپورٹ اور محکمہ ٹریفک ایک دوسرے کو الزام دے رہے ہیں۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک کو رواں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور روزانہ غلط پارکنگ سمیت 90 جرمانے کرتے ہیں۔حکام کے مطابق اس کے علاوہ غیرقانونی ٹیکسی ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔شاہ فہد نامی یہ پل سال 1986 میں تعمیر کیا گیا تھا اور سعودی شہریوں کی اکثریت اس کو استعمال کرتی ہے۔کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق گذتشہ سال جولائی میں ایک لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد نے اس پل کے ذریعے بحرین کا سفر کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر