پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا گا جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے ۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ،شہر یار خان ، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ،آئی پی سی سیکرٹری اعجاز چوہدری ،شکیل شیخ ،یوسف نسیم کھوکھر شرکت کریں گے جبکہ ظہیر عباس اور اقبال قاسم کی شرکت مشکوک ہے ۔ظہر عباس قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ڈھاکہ میں ہیں جبکہ اقبال قاسم کا اپنے بھائی کی علالت کی وجہ سے اجلاس میں شریک ہونا ممکن نظر نہ آرہا ہے ۔اجلاس میں بگ تھری کے مسئلہ پر حکمت عملی کو عملی شکل دی جائے گی ۔پی سی بی کے کئی سابق چیئرمین مشورہ دے چکے ہیں کہ پاکستان بگ تھری کی نئی اصلاحات پر دستخط نہ کرے ۔تاہم پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ بگ تھری کے معاملے میں پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کریں گے ۔

اجلاس میں پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاندا د کے مستقبل کے فیَصلہ کا بھی امکان ہے ۔ا

مزید : کھیل اور کھلاڑی