انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں یکم مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں یکم مارچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل یکم مارچ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور جنوبی افریقہ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے یکم مارچ کو مقابلہ ہو گا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔