ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور2012ءکی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل”دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جیمی فاکس ولن(الیکٹرو) ،ڈین ڈیہان،پال گیماٹی،سیلی فیلڈ،مارٹن شین،کرس کوپراور ڈینس لےئری اہم کردارادا کررہے ہیں۔ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے الیکس کرٹز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال2مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر