فلم دی ینگر گیمز کیچنگ فائر گزشتہ سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیدی گئی

فلم دی ینگر گیمز کیچنگ فائر گزشتہ سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار ...

لاس اینجلس(اے پی پی) اداکارہ جنیفر لارنس کی فلم دی ینگر گیمز کیچنگ فائر سال 2013ءمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہالی وڈ فلم بن گئی۔ مذکورہ فلم آئرن مین تھری کا نمبر کاٹ کر آگے بڑھ گی جس کو پہلے کمائی کے لحاظ سے 2013ءکی سب سے زیادہ کامیاب فلم قرار دیا جارہا تھا۔ لائن گیٹ انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم ینگر گیمز کیچنگ فائر نے امریکہ میں 423.6 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے اور وہ سال 2013ءمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی 10فلموں کی فہرست میں اول نمبر پر آگئی ہے۔ یہ فلم 2013ءمیں نومبر کی 22تاریخ کو ریلیز کی گئی تھی اس فلم نے دنےابھر مےں اب تک 838.2 ملین ڈالر کا کاروبار کرلیا ہے۔

 اس فلم کے آئندہ دو سیکوئیل موکنگ جے پارٹ ون اور موکنگ جے پارٹ ٹو کا بالترتیب نومبر 2014ءاور نومبر 2015ءمیں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کلچر