تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کےلیے بھرپور تیاری کر ر ہے ہیں ، مائیکل کلارک

تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کےلیے بھرپور تیاری کر ر ہے ہیں ، مائیکل کلارک

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ انکی ٹیم فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم پروٹیز کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں شرکت کے لیے بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ یکم مارچ سے نیولینڈز، کیپ ٹاﺅن میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی