دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتیاں افسوسناک ہیں،عبدالوہاب روپڑی

دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتیاں افسوسناک ہیں،عبدالوہاب روپڑی

لاہور(پ ر) برما اور افریقہ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نقل و حرکت پر پابندی اوردائرہحیات تنگ کرنے پر عالمی برادری نوٹس لے حقوق انسانیت کی عالمی تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنماﺅں مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا شاہد جانباز، مولانا سلمان عادل سمیت دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ برمی حکومت مسلمانوں کو مہاجر سمجھنے کی بجائے انہیں ملک کے شہری کی حیثیت مکمل تحفظ فراہم کرے انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سیسمیت حقوق انسانیت کی علمبردار دیگر تنظیموں کی کارکردگی کو مکمل طور پر غیر تسلی بخش قرار دیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے برمی مسلمانوں کو دنیا کی سب سے زیادہ ستائی ہوئی آبادی قرار دئیے جانے کے باوجود فلاح کے لیے عدم دلچسپی انتہائی تشویشناک ہے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز اٹھانا ہو گی دنیا بھر میںمسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے مسلمانوں کی اس حالت زار پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔

۔

 انہوںنے امت مسلمہ کے اتحاد کو ہی مسلمانوں کی بہتری کی ضمانت قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1