باغیوں کے خلافآپریشن فوج کا قانونی حق ہے،اشرفجلالی

باغیوں کے خلافآپریشن فوج کا قانونی حق ہے،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیمڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا قانونی حق اور فریضہ ہے دس سال سے ملک و قوم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والوں اور آئین کو غیر اسلامی کہنے والوں سے مذاکرات کا مطلب ان کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہے اور جن کی بالادستی تسلیم کی جائے وہ اپنی ہر قسم کی شرائط منواتے ہیں اور دہشت گردی بھی کرتے ہیں۔




۔
۔
 اس لیے مزاکرات کی آنکھ مچولی میں 460 مزید جانیں ضائع ہو گئیں ۔ملک میں امن کی بحالی کے لیے مزاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہو گا۔گلی گلی خون کی ہولی کھیلنے والوں سے نجات کے لیے قوم کی نظریں پاک فوج پر لگی ہوئی ہیںپاک فوج کا مورال بہت بلندبے مثال اور باکمال ہے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کا خون پر امن پاکستان کے چہرے کا نکھار ثابت ہو گاقوم کا بچہ بچہ پاک فوج کا ممنون ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑاہے اتنے پاکستانی پاک بھارت جنگوں میں بھی شہید نہیں ہوئے جتنے دس سالوں میں طالبان نے شہید کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا میںشان رسول ﷺ کانفرنس کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا افسوس ہے کہ پچاس ہزار بے گناہوں کے قاتلوں اورملکی معیشت کوستراَرب روپے سے زائد نقصان پہچانے والوں کے خلاف آپریشن کے مسئلے پر حکومت گومگو کی کیفیت سے دو چار ہے اور اس نے ابھی تک فوج کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔