ریلوے شیڈزون کے صدر عبدالجبار کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

ریلوے شیڈزون کے صدر عبدالجبار کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے کسی سرمایہ دار کو ریلوے میں گڈز ٹرین کا بزنس نہیں لینے دیں گے چائنہ سے انجنوں کا آنا ریلوے ملازمین اور ملک کی 20 کروڑ عوام کے لیے خوش آئند ہے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شب و روز محنت کر کے ریلوے کو بحران سے نکال لیا ان خیالات کا اظہار ڈیزل شیڈ لاہور میں شیڈ زون کے صدر عبد الجبار کی ریٹائرمنٹ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور چیف آر گنائزر چوہدری محمود الحد، ڈویژنل صدر لاہور قاضی عبد الودود ، ملک محمد جمیل ، حاجی عبدالعزیز، نعیم شاہ، خالد محمود چوہدری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقررین نے عبد الجبار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا کہ عبد الجبار نے پوری سروس ایمانداری و دیانتدارکے ساتھ سر انجام دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1