صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،سلمان رفیق

صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،سلمان رفیق

 لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں تاہم پورے ملک سے اس مہلک بیماری کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ خیبرپختونخواہ سمیت چاروں صوبوں میں کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والے ہیلتھ ورکر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کے بچوں کی جانیں بچانے کے لیے میدان عمل میں نکلے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن ایم اے او کالج سے ملحقہ گھروں کے علاوہ سگیاں پل کے نزدیک افغان بستی میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ،ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمدبھی ہمراہ تھے

۔

، ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی، ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے نمائندہ ڈاکٹر اسلم چوہدری بھی موجود تھے خواجہ سلمان رفیق نے ایم اے او کالج کے علاقے میں گھروں کے مکینوں سے پولیو ٹیموں کی آمد کے بارے میں بھی دریافت کیا خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب میں 17.5ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 45ہزار سے زائد ٹیمیں مصروف عمل ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے پنجاب میں42داخلی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیںقائم کی گئی ہیں تاکہ پنجاب میں داخل ہونے والا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب ہر بچے کو ہر مرتبہ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں پولیو کے بارے عوامی شعور اجاگر کرنے میں میڈیا نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ غریب و پسماندہ بستیوں پر پولیو مہم کے دوران خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کم خوراکی کا شکار بچے پولیوکا شکار نہ ہوںا س موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا کہ لاہور میں 15لاکھ 70ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 3172ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1