ملک کی تعمیر وترقی کےلئے عمل شروع ہوچکا ‘اکمل خان باری

ملک کی تعمیر وترقی کےلئے عمل شروع ہوچکا ‘اکمل خان باری

لاہور(سپیشل ر پورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ملکی سلامتی کےلئے اقدام سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگا ،(ن) لیگ کی کامیابی سے ہی ملک کی کامیابی ہے پوری قوم حکومت کے ساتھ ہے،ملک کی تعمیر وترقی کےلئے عمل شروع ہوچکا ہے ،اگر ہم سب خلوص دل سے ملک کی خدمت کےلئے یکجا ہوجائیں تو پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ چین سے مثبت نتائج برآمد ہونگے،چین پاکستان کا درینہ دوست ہے اس کی دوستی کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور دیگر شعبوں میں بھی بے پناہ کام ہوگا جس سے بہت جلد ملک میں بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ،صنعتی ترقی سے عوام کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4