پاکستان میں ایک کروڑ72لاکھ سے زائد افراد بلڈ پریشر کے مریض ہیں،ماہرین صحت
لاہور(پ ر) دُنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیںآرام طلب زندگی، مرغن غذاﺅں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا بڑی وجوہات ہیں ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہےاس امر کا اظہارپروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی ، پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم جاوید رسول، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطاالرحمن صدیقی، حکیم امجد جاوید بھٹی، حکیم حامد محمود اور حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔