مشتاق انجم کا بطور چیئرمین لیکویڈیشن بورڈ تقرر خوش آئند ہے، قاری ظہور چشتی
لاہور(پ ر) آستانہ عالیہ چشتیہ قادریہ کی روحانی شخصیت قاری ظہور احمد چشتی نے اپنے ایک بیان میں مشتاق انجم کو چیئرمین لیکوڈیشن بورڈ پنجاب تعینات کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس عہدہ پر مشتاق انجم کا تقرر میرٹ کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مشتاق انجم انصاف کا بول بالا کرنے اور صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔ قاری ظہور چشتی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں خدمت خلق کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔