حکومتی پالیسوں کے باعث اساتذہ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے،سجاد اکبر

حکومتی پالیسوں کے باعث اساتذہ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے،سجاد اکبر

لاہور(پ ر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق نے ساہیوال ، ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ ذہنی طور پر پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے افسران اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اساتذہ کو قربانی کا بکرا بنارہے ہیں ہر وقت پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کی دھمکی دیکر اساتذہ کو ڈراتے ہیں اور بغیر تحقیق اساتذہ کو بھاری جرمانے اور سخت سزائیں دی جارہی ہیں حکومت تعلیمی اصلاحات غیر ملکی مشیران کی مشاورت کی بجائے اساتذہ کی مشاورت سے مرتب کرے سینئر سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد گریڈ 9 تا گریڈ20 کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے اسی لئے ہم پنجاب ٹیچرز یونین ایگزیکٹو گروپ کے نام سے سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4